*💓🚫 ٠٠محبت کا تہوار ویلنٹائن ڈے منانا٠٠* ⁉️

 ```💓⛔🌹💢⊰﷽⊱💢🌹⛔💓```

                ➰‼️❌🖐🏿❌❌‼️➰
   
*💓🚫 ٠٠محبت کا تہوار ویلنٹائن ڈے منانا٠٠* ⁉️

*📚 مجموعہ داعیان اسلام*

  💥⛔ 🌹🔥🌹⛔💥

*✨ السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ*
 
      
*❇️ سوال*
*: بعض لوگ 14 فروری کو ہر سال عید الحب (عید ِمحبت) ویلنٹائین ڈے (‎valentine day) مناتے ہیں❓*

```🌹 جس میں سرخ گلاب کے ایک دوسرے کو تحفے دیئے جاتے ہیں

🧣 اور سرخ لباس پہنے جاتے ہیں،

 🫂 اسی طرح بعض مبارکبادیں بھی دیتے ہیں

🎂 یہاں تک کہ کچھ بیکری والے کیک مٹھائی وغیرہ بھی سرخ رنگ میں بناتے ہیں

 ❤️ اور اس پر دل کی شکل بناتے ہیں،

🖨️ اس کےعلاوہ بعض دکانیں اپنی پروڈکٹس پر جو اس دن کی مناسبت سے ہوتی ہیں اعلانات وپیغامات پرنٹ کرتی ہیں۔```

*♻️ آپ کی مندرجہ ذیل باتوں کے بارے میں کیا رائے ہے:❓*

*1️⃣ اولاً: یہ دن منانا؟*

*2️⃣ ثانیاً: اس دن دکانوں سے خریداری کرنا؟*

*3️⃣ ثالثاً: ایسے دکاندار جو یہ دن نہیں مناتے ان کا ایسے لوگوں کو جو یہ دن مناتے ہیں ایسی چیزیں فروخت کرنا جنہیں وہ بطورِ تحفہ پیش کرتے ہیں؟*


*وجزاکم اللہ خیراً*

*❇️ جواب:*

*⬆️ اس سوال کو مکمل پڑھنے کے بعد فتوی کمیٹی یہ جواب دیتی ہے کہ کتاب وسنت کے ادلہ صریحہ اور جس پر سلف امت کا اجماع ہے وہ یہ ہے* 

*✅ اسلام میں فقط دو عیدیں ہیں*

 *🌙 جو عید الفطر اور عید الاضحی ہیں*

```⬆️ ان کے علاوہ جو بھی عیدیں ہیں خواہ وہ کسی شخصیت ، یا کسی جماعت ، یا کسی واقعہ سے متعلق ہوں یا پھر کسی بھی معنی میں ہوں تو یہ بدعتی عیدیں ہیں```

 *🚫 اہل اسلام کے لئے بالکل بھی جائز نہیں کہ وہ اسے منائیں، یا اسے مانیں*

 ❗نہ ہی اس میں کسی قسم کی خوشی کا اظہار کریں اور نہ ہی کسی بھی چیز سے اس میں اعانت کریں،

*⛓️🕋 کیونکہ یہ اللہ تعالی کی حدود کو پامال کرنا ہے اور جو کوئی بھی حدودِ الہی کو پامال کرتا ہے تو وہ اپنے ہی نفس پر ظلم کرتا ہے۔*

```➰ مزید برآں اس اختراع شدہ عید پر اگر یہ بھی اضافہ ہو جائے کہ وہ کافروں کی عیدوں میں سے ہے (ساتھ ہی اس کی بنیاد بیہودگی پر ہے)```


 *♨️ تو یہ گناہ در گناہ کی موجب ہے*

 ⭕ کیونکہ اس میں ان سے مشابہت ہے اور ان سے ایک طرح کی محبت ہے

*❌ جبکہ اللہ تعالی نے مومنین کو ان سے مشابہت اختیار کرنے اور ان سے محبت کرنے سے اپنی کتاب عزیز میں منع فرمایا ہے۔*

📖 اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

*•{ ’’مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ‘‘ }•*

❗ () جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے ()

*⚠ ویلنٹائن ڈے بھی انہی عیدوں میں سے ہے جو بیان ہوئی کیونکہ یہ بت پرستوں اور نصاریٰ کی عید ہے*

 📑 کسی مسلمان کے لئے جو اللہ تعالی اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے حلال نہیں کہ وہ اسے منائے ،یا اسے مانے، یا پھر اس کی مبارکباد دے،

 *🚫 بلکہ اسے اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات مانتے ہوئے اور اللہ تعالی کی ناراضگی وعقوبت کے اسباب سے بچتے ہوئے اسے ترک کرنا واجب ہے۔*

```◼ اسی طرح ایک مسلمان پر یہ بھی حرام ہے کہ وہ اس عید یا کسی بھی حرام عیدوں میں کسی بھی چیز کے ذریعہ تعاون کرے چاہے وہ کھانے، پینے، خرید، فروخت، صناعت، تحفہ، خط وکتابت، اعلان یا پھر اس کے علاوہ جس بھی طریقے سے ہو،```

*♨️ کیونکہ یہ سب گناہ وزیادتی اور اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی میں تعاون ہوگا جبکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:*

*وَتَعَاوَنُوْا عَلَي الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى ۠ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَي الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۠وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَاب*
 *المائدۃ: 2*

```اور نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو، اور برائی اور زیادتی کی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کرو، اور اللہ تعالی سے ڈرو بےشک اللہ تعالی سخت سزا دینے والا ہے```

*📓 ایک مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے تمام حالات میں خصوصاً فتنوں کے اوقات اور اور فساد کی کثرت کے موقع پر کتاب وسنت سے اعتصام وتمسک اختیارکرے۔*

```📛 اسے چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے اور ڈرے کہ کہیں ان مغضوب علیہم، ضالین اور فاسقین جن کی نظر میں اللہ تعالی کا کوئی وقار نہیں اور جو اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے کی گمراہیوں میں واقع نہ ہوجائیں```

*🛐 ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کی ہدایت کو طلب کرنے اور اس پر ثابت قدم رہنے کے لئے اسی سے لو لگائے۔*

🕋 کیونکہ اللہ تعالی کے سوا کوئی ہدایت دینے والا اور ثابت قدمی بخشنے والا نہیں۔

```🔮 اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے اور درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد اور آپ کی آل واصحاب پر۔```

*📜 مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء*

*🇸🇦 سعودی عرب*

*⚜️ رئیس: عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ*

*▪️ رکن: صالح بن فوزان الفوزان*

*▪️ رکن: عبداللہ بن عبدالرحمن الغدیان*

*▪️ رکن: بکر بن عبداللہ ابو زید*

*​❈ •┈••✦-✺🪴✺-✦••┈• ❈*

*📑 پیشکش* 

*🌹 مـجمـوعہ داعـیـان اســــــلام*

📚 دین کا راست  قرآن و سنه
       +923132018491  نیک بنو نیکی پھیلا


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

*📚 دین کا راستہ 📚*

Safdaralphapage 🦁🙏