٠٠عورت کا مقامِ عزت، اس کا گھر
*📜 ||••درسِ عفت و حیا••||* ((قسط دوم)) *‼️No valentines day...❌* ✒️تحریر : حافظ محمد طاھر بن محمد ━══════════════━ *🌹 ٠٠عورت کا مقامِ عزت، اس کا گھر ٠٠🌹* •• دینِ اسلام نے عورت کو باعزت و با وقار مقام عطا کیا ہے، اس کے لیے خصوصاً گھر کو آرام و سکون کا ٹھکانہ بنا دیا ہے، مسلم عورت ہر حالت میں محفوظ و مامون، شفقت و رحمت کے سائے تلے رہتی ہے، بیٹی بن کر باپ کے سایہ شفقت میں، بہن بن کر بھائی کے مضبوط ہاتھوں میں، بیوی بن کر خاوند کے آغوشِ محبت میں، ماں بن کر بیٹے کے دستِ خدمت میں ، الغرض ہر حال میں عورت ایک باعزت مقام پر فائز رہتی ہے، دنیاوی فتنوں و پریشانیوں سے کوسوں دور، پرسکون زندگی میں... اور یہی اس کا اصل مقام ہے بلکہ اس کا گھر میں رہنا ہی اس کا اصل حسن ہے اسی لیے اللہ تعالٰی نے حورانِ جنت کی صفاتِ جمال بیان کرتے ہوئے فرمایا : حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ. "خیموں میں محفوظ (ٹھہرائی ہوئی) خوبصورت حوریں بھی ہوں گی." (الرحمن : ٧٢) ✿ علامہ فخر الدين الرازی رحمہ اللہ (المتوفی :٦٠٦ھ) فرماتے ہیں : ذَلِكَ بَيَانًا لِعَظَمَتِهِنَّ وَعَفَافِهِنَّ. '' (حوروں کے ...