*📚 دین کا راستہ 📚*

⛓️🕋

*🍀 اللہ تعالٰی نے امہات المؤمنين کو حکم دیتے ہوئے فرمایا :*


وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ  الْاُوْلٰی. 


*"اور اپنے گھروں میں رہا کریں، گزشتہ جاہلیت کی عورتوں کی طرح زیب و زینت کا اظہار نہ کیا کریں"*

(الأحزاب : ٣٣)


✿ عظیم تابعی معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ (المتوفی : ١١٣ھ) فرماتے ہیں :


قال الله عز وجل للنساء {وقرن في بيوتكن} والقصاص يأمرونهن بالخروج.


*"اللہ تعالٰی نے خواتین کو گھروں میں ٹھہرنے کا حکم دیا ہے جبکہ قصہ گو لوگ انہیں گھروں سے نکلنے کا کہتے ہیں."*


📚 (تفسیر سعيد بن منصور : ١٨٤/٥،  وسنده صحيح)


قصہ گو  لوگوں سے مراد وہ ہیں جو خواتین کو بلا ضرورت دین کے نام پر بازاروں میں ریلیوں، جلسے اور جلوسوں کی صورت میں نکلنے کا کہتے ہیں جس سے بہت سی معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب دین کے نام پر بلا ضرورت عورت کا گھر سے نکلنا مذموم ہے تو سیاست و معیشت کے نام پر اور ہر روز بلا مقصد بازار گھومنا تو زیادہ قبیح و شنیع عمل ہے.


✿ شیخ عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :


لا تكثرن الخروج متجملات أو متطيبات، كعادة أهل الجاهلية الأولى، الذين لا علم عندهم ولا دين، فكل هذا دفع للشر وأسبابه.


*"(اس آیت سے مراد ہے کہ) پہلے جاہل لوگ جن کے پاس نہ تو دین ہے اور نہ ہی علم ان کی عادات کی طرح زیب و زینت یا خوشبو سے معطر ہو کر گھروں سے بہت زیادہ نہ نکلا کریں، کیونکہ یہ چیز برائی اور اس کے اسباب کی طرف لے جاتی ہے."*

📓 (تیسیر الکریم الرحمن في تفسير الكلام المنان : ٦٦٣ )

*📑 پيشكش*

    *📚 دین کا راستہ 📚*

(((قرآن و سنه )))

  نیک بنو نیکی پھیلاؤ  00923132018491 ┈┉┅❀🍃🍁🍃


Comments

Popular posts from this blog

*💓🚫 ٠٠محبت کا تہوار ویلنٹائن ڈے منانا٠٠* ⁉️

Safdaralphapage 🦁🙏